اترپردیش کے مہوبہ میں چوتھے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے پہلے آج علی
الصبح سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے
حامیوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ
راجیش سکسینہ نے بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے میں
گورنمنٹ پولی ٹکنیک کے نزدیک صبح تقریباً تین بجے کار پر سوار ایک امیدوار
کے حامی مبینہ طور پر ووٹروں کو پیسہ بانٹنے جا رہے تھے۔وہیں دوسری پارٹی کے حامیوں نے روکنے کے لئے ان کا پیچھا کیا۔